بنگلورو،21؍مارچ (ایس او نیوز) دنیابھر میں اس وقت کوروناوائرس سے لوگ اس قدر دہشت زدہ ہیں کہ انہیں اب کسی اورموضوع پر بحث کرنے کی فرصت ہی نہیں رہ گئی ہے، ہندوستان بھرمیں اورریاست کرناٹک میں بھی سوشیل میڈیااور واٹس ایپ پرکورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن اورغلط معلومات سے لوگ دہشت زدہ ہونے لگے ہیں جس کے چلتے ریاستی حکومت نے عوام کی غلط فہمیوں کو دورکرنے اورانہیں اس وائرس سے متعلق صحیح جانکاری دینے کے لئے واٹس اپ چاٹ بوٹ MYGOV CORONAنامی پلاٹ فارم جاری کیا ہے اس چاٹ بوٹ پر اس کووڈ۔19 کورونا وائرس سے متعلق عوام کو صحیح معلومات اوراس سے بچنے کے طریقے بتائے جارہے ہیں۔ نیشنل فارما ٹیکل پروائزنگ اتھارٹی آف انڈیا NPPAنے اپنے افیشیل ٹیوٹر کھاتے میں 9013151515نمبر شیئر کیاہے۔ اس نمبر کو لوگ اپنے موبائل فون پر سیوکرکے اس سے بھی کورونا وائرس کے تعلق سے صحیح معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔